Kullanıcı deneyiminizi geliştirmek için bu web sitesinde çerezleri ve diğer teknolojileri kullanıyoruz.
Bu sayfadaki herhangi bir bağlantıya tıklayarak, Gizlilik Politikamıza ve Çerezler Politikamıza izin vermiş oluyorsunuz.
Tamam, kabul ediyorum Daha fazla bilgi edin
Maulana Muhammad Ilyas Ghumman simgesi

1.0 by Cogent Developers


Oct 23, 2019

Maulana Muhammad Ilyas Ghumman hakkında

** Resmi ** Tüm son Videolar, ses ve Maulana Muhammad Ilyas Ghumman Kitaplar

الحمد للہ !بین الاقوامی سطح پر علمی و عملی میدان میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کو اللہ کریم نے غیر معمولی مقبولیت و محبوبیت سے نوازا ہے ،اولاً اشاعت وتحفظ دین کےلیے درکار تمام صلاحیتیں اپنے کرم سے عطا فرمائیں اور اس کے بعد ہر موڑ پر فراست ایمانی کی بدولت وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ان صلاحیتوں کے مناسب استعمال کا طریقہ بھی ودیعت کیا ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ اہل علم طبقہ میں مرجع کی حیثیت رکھتے ہیں بطور خاص عقائداسلامیہ اور فقہ حنفی کے تحفظ کے لیے مختصرعرصہ میں ان کی تجدیدی اور انقلابی خدمات بہت زیادہ ہیں ۔قدرت نے آپ کو تحریکی ، تربیتی ،تعلیمی ، تدریسی،تعمیری،تنظیمی،تحقیقی،تصنیفی ،تقریری،تبلیغی اورتجدیدی ذوق جیسی لازوال نعمتوں سے خوب خوب نوازا ہے۔ اس ہمہ جہتی کے باوجود آپ سادگی اورتواضع کے پیکر ہیں۔آپ کی مسلکی محنت، عقائد ونظریات، اساسیاتِ اسلامیہ کا تحفظ، حرمتِ قرآن، سنت اور اس کی پاسداری ، ختم ِنبوت ، صحابہ و اہل بیت کرام رضوان علیہم اجمعین کا دفاع، فقہاء ملت خصوصاًحضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی پاسبانی، اکابرین امت خصوصاً علمائے دیوبند ،علم و دیانت کی پہرے داری اور مسلک اہل السنت والجماعت کے فروغ، اشاعت اور نفاذ کی کوششیں آپ کی زندگی کا مقصد اور حرزِ جان ہیں۔ اس سلسلے میں قید وقفس کی صعوبتیں ، ایام اسارت کی مشکلات، قاتلانہ حملے اوراہل باطل کے منفی پرو پیگنڈے سب کچھ برداشت کیا ہے ۔

آپ زمانہ طالب علمی ہی سے نہایت بیدار مغز ، ذہین ، معاملہ فہم ،باصلاحیت ، ہونہار اور قائدانہ صلاحیتیوں کے مالک تھے ان صلاحیتیوں کی بدولت اپنے ہمعصر ساتھیوں میں امتیازی مقام رکھتے تھے۔ایک عرصہ سے علمی ،عملی اور روحانی خدمات میں مگن ہیں ۔میں اپنی معلومات کی حد تک بجا طور پر یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ پچھلے 6 عشروں میں اسلامی تحریکات کے کسی بھی قائد نے اس قدر عوامی اجتماعات سے خطاب نہیں کیے ہوں گے جتنے اس عظیم انسان نے کیے ۔ سفر کی صعوبتیں جھیل کر اور اغیار کے منفی پروپیگنڈے کو اپنے مضبوط اعصاب پر سہتے ہوئے بلامبالغہ ایک ایک دن میں مختلف مقامات پر چھ چھ علمی واصلاحی بیانات ،افراد سازی ، تحریکی کام کو مزیدمنظم اورمستحکم کرنا ،وسائل کے لیے انتھک محنت ، روزمرہ کے اپنے معمولات جس میں تہجداور دیگر نوافل )اشراق ، چاشت اور اوابین( ، تلاوت ،ذکر اذکار ،تصنیف و تالیف ، تقریر و وعظ ، دروس و اسباق وغیرہ کو سلیقہ مندی اور سنجیدگی کے ساتھ ادا کرنا ۔ ہر علاقے میں وہاں کی ضرورتوں کے پیش نظرعلماء کی تعیناتی کرنا الغرض اپنی زندگی کا ہر لمحہ مصروف کار کردیا اس جہد مسلسل اور لگن کا نتیجہ ہے کہ آپ نے ایک مضبوط ٹیم تیار کی ہے جو مختلف دین کے شعبوں میں ہمہ تن مصروف عمل اور آپ کی دست بازو بنی ہوئی ہے اور آپ کے تلامذہ و فیض یافتگان کا ایک بہت بڑا طبقہ برصغیر اور بیرون ممالک میں موجود ہے جو آپ کے مشن کوسارے عالم میں پھیلانے کی تگ و دو میں پروانہ واربڑھ رہا ہے ۔

اس اجمالی خاکے کے بعد زندگی کے چند گوشے پیش خدمت ہیں ۔

ولادت:

12 اپریل 1969ء کو سرگودھاشہر کےنواحی علاقے چک نمبر 87جنوبی میں پیدا ہوئے ۔

خاندانی پس منظر:

آپ کے والد ماجد کا نام حافظ شیر بہادر گھمن تھا، مرحوم انتہائی نیک طبیعت کے مالک تھے ، عقائد و نظریات میں حد درجہ پختگی رکھتے تھے،آپ کے خاندان کی سیاسی و سماجی حیثیت بہت اچھی ہے ،آپ کے دادا چوہدری فتح محمد گھمن اپنے علاقے کے رئیس اور نمبردار تھے ۔ وہاں کے لوگوں کے مابین فیصلے فرماتے ، انتظامی امور کو خود حل فرماتے ۔ اس وقت جہاں آپ نے ادارہ مرکز اہل السنت والجماعت بنایا ہوا ہے یہ زمین نمبر داری کا رقبہ کہلاتی ہے ۔ آپ کل پانچ بھائی تھے جن میں چار ابھی حیات ہیں جبکہ سب سے بڑے بھائی محمد یوسف 1995ءمیں انتقال کرگئے تھے ۔ نام یہ ہیں:محمد یوسف ، محمد یونس ، محمد الیاس ، شعیب احمد اور خبیب احمد۔

ابتدائی زندگی :

آپ نے پرائمری تک اپنے گاؤ ں چک نمبر 87 جنوبی سرگودھا میں پڑھا۔ چک نمبر 88جنوبی سے مڈل کی فراغت کے بعدآپ نے اپنے والد حافظ شیر بہادر صاحب رحمہ اللہ سے حفظ قرآن کریم شروع کیا۔ سترہ پارے والدصاحب کے پاس پڑھے اور اس کے بعد گکھڑ منڈی جامع مسجد بوہڑ والی ضلع گوجرانوالہ میں امام اہل السنت شیخ الحدیث مولانامحمد سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے ہاں چلے گئے وہاں قاری محمد عبداللہ کشمیری صاحب کے پاس مکمل قرآن کریم حفظ کیا۔ امام اہل السنت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کی خوب خدمت کی یہاں تک کہ کم عمری کے باعث آپ اُن کے گھر میں بھی آیا جایا کرتےتھے۔

En son sürümde yeni olan 1.0

Last updated on Oct 23, 2019

* Improvements *
Bug Fixes

Çeviri Yükleniyor...

Ek UYGULAMA Bilgileri

En Son Sürüm

Güncelleme Maulana Muhammad Ilyas Ghumman İste 1.0

Yükleyen

Jacob Knight

Gereken Android sürümü

Android 5.1+

Daha Fazla Göster

Maulana Muhammad Ilyas Ghumman Ekran görüntüleri

Diller
APKPure'a abone olun
En iyi Android oyunlarının ve uygulamalarının ilk sürümüne, haberlerine ve rehberlerine ilk erişen kişi olun.
Hayır, teşekkürler
Üye olmak
Başarıyla abone oldu!
Şimdi APKPure'ye abone oldunuz.
APKPure'a abone olun
En iyi Android oyunlarının ve uygulamalarının ilk sürümüne, haberlerine ve rehberlerine ilk erişen kişi olun.
Hayır, teşekkürler
Üye olmak
Başarı!
Şimdi bültenimize abone oldunuz.