عمدہ زبور
1 (درجوں کا گیت۔) جو لوگ خداوند پر بھروسا رکھتے ہیں وہ کوہِ صیون کی مانند ہوں گے جو ہٹایا نہیں جا سکتا بلکہ ہمیشہ کے لیے قائم رہے گا۔
2 جس طرح پہاڑ یروشلم کے چاروں طرف ہیں اسی طرح خداوند اب سے ابد تک اپنے لوگوں کے چاروں طرف ہے۔
3 کیونکہ شریروں کی لاٹھی راستبازوں پر نہیں ٹھہرے گی۔ ایسا نہ ہو کہ راست باز اپنے ہاتھ بدی کے آگے بڑھائیں۔
4 اَے خُداوند اُن کے ساتھ جو نیک ہیں اور اُن کے ساتھ جو اپنے دِلوں میں راست ہیں نیکی کر۔
5 جو لوگ اپنی ٹیڑھی راہوں سے منہ موڑتے ہیں، خداوند ان کو بدکاروں کے ساتھ آگے لے جائے گا، لیکن اسرائیل پر سلامتی ہو گی۔